ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ پابندی عوامی لیگ کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک برقرار رہے گی۔ حکومتی اقدام کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی ، جس کے تحت اب سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ دوسری جانب، عوامی لیگ نے اس اقدام کو غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار …
مزید پڑھیں »انٹر نیشنل
مودی کوپہلگام حملےکی پیشگی اطلاع تھی، صدرکانگرس
ویب ڈیسک: بھارتی سیاست میں الزامات کی بوچھاڑ! مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی کےخلاف تہلکہ خیز دعویٰ کردیا۔ بھارتی میڈیا ہاؤسز کے مطابق، کھڑگے نے الزام لگایا ہے کہ مودی کو حملے سے متعلق پہلے ہی خفیہ اطلاعات موصول ہو چکی تھیں، مگر انہوں نے یہ اہم معلومات سیکورٹی فورسز سے چھپائیں! رانچی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سربراہ نے کہا: "مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل سری نگر کا دورہ اچانک کیوں منسوخ کیا؟ کیونکہ انہیں حملے …
مزید پڑھیں »غیرقانونی حج کی کوشش پرکڑی سزائیں
ویب ڈیسک: سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے کےمکہ اور مقدس مقامات میں داخلے یا قیام سے روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ سعودی حکام نےخبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی حج میں سہولت فراہم کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، مکہ کے الہجرہ ضلع میں حج سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں مختلف اقسام کے وزٹ ویزا رکھنے والے 42 غیر ملکی افراد کو حج قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ان خلاف ورزی کرنے والوں کے …
مزید پڑھیں »واٹس ایپ 3 مشہور آئی فون ماڈلز پر بند ہونے والا ہے
ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ، جومیٹا کی ملکیت ہے، چند گھنٹوں کے اندر کچھ پرانے آئی فون ماڈلز پر کام کرنا بند کر دے گی۔ اس وقت واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین ہیں۔ اب صرف نئے iOS والے آئی فونز پر واٹس ایپ دستیاب واٹس ایپ اب صرف ان ایپل ڈیوائسز پر چلے گا جن میں iOS 15.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم موجود ہو۔ فی الحال جن آئی فونز میں iOS 12 یا اس سے جدید ورژن چل رہا ہے، وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں، …
مزید پڑھیں »لاکھوں بھوکےبچےموت کی بھوک مٹانےکوتیار
ویب ڈیسک: اسرائیلی وحشت ودرندگی غزہ والوں پرروزنئی قیامت ڈھارہی ہے۔ صورتحال اس قدرخوفناک ہوچکی ہےکہ غذائی اشیاکی شدیدقلت کےباعث 3لاکھ کےقریب بچےموت کی خوراک بننےکےقریب پہنچ چکےہیں ۔ واضح رہےکہ اسرائیل نےغزہ والوں کیلئےکھانےپینےکی اشیاکی ترسیل پرمکمل پابندی لگارکھی ہےجس کےباعث صورتحال اب ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ عرب میڈیاکےمطابق،ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچےدودھ نہ ملنےسےموت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہیں۔ اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم بھی چیخ اٹھی اوراس نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو …
مزید پڑھیں »امریکی لڑاکاطیارہ سمندرمیں جاگرا
ویب ڈیسک: امریکی بحریہ کاایف/اے-18 ای سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ پیر کے روز ایک ٹوئنگ آپریشن کے دوران یو ایس ایس ہیری ایس. ٹرومین کے ہینگر ڈیک سے پھسل کر بحیرہ احمر (ریڈ سی) میں جا گرا۔ عالمی میڈیاکےمطابق،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ طیارے کو ایئرکرافٹ کیریئر کے ہینگر بے میں منتقل کر رہا تھا۔ طیارے اور ٹوئنگ ٹریکٹر پر سوار اہلکار طیارہ سمندر میں گرنے سے پہلے ہی چھلانگ لگا کر بچ نکلے۔ امریکی بحریہ کے مطابق، ایک سیلر کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ بحریہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا:ایف/اے-18 ای کو ہینگر بے …
مزید پڑھیں »امریکہ نےچین پرنیامعاشی حملہ کردیا
ویب ڈیسک: امریکا اور چین کے درمیان شدت اختیار کرتی تجارتی جنگ میں امریکا نے چین پر ایک اور وار کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے چینی بحری صنعت کے غلبے کو چیلنج کرنے اور ملک میں جہاز سازی کے شعبے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے امریکی بندرگاہوں پر آنے والے چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس 14 اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگی جس کے تحت چینی ملکیت اور آپریٹ کردہ جہازوں سے فی نیٹ ٹن 50 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔ یہ شرح آئندہ 3 برسوں تک ہر سال 30 …
مزید پڑھیں »ٹرمپ کا تجارتی تھپڑ، کینیڈا کا چپ چاپ چانٹا!
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب دنیا بھر کے ممالک پر تجارتی ٹیرف لگانے کا جن نکالا، تو انہیں شاید اندازہ نہیں تھا کہ کینیڈا جیسے ٹھنڈے مزاج والے ہمسائے کے پاس بھی گرم چائے موجود ہے، وہ بھی 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ! چین، یورپ، بھارت، پاکستان، یہاں تک کہ اپنے نیٹو بھائیوں پر بھی ٹرمپ نے درآمدی محصولات کی بمباری کر ڈالی، اور پھر بیٹھ کر انتظار کرنے لگے کہ سب گھبرا کر انہیں منانے آئیں گے۔ مگر کینیڈا نے کہا، "اوہ بھئی، جذبات سے نہیں، دماغ سے کام لو!” اور الاسکا جانے والے ہر امریکی …
مزید پڑھیں »غزہ کےلوگوں کوشام میں بسانےکامنصوبہ
ویب ڈیسک: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے شہریوں کو شام کے شمالی علاقوں میں بسانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں میں خیمہ بستیوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، جہاں مستقبل میں غزہ کے متاثرین کو منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خیمہ بستیاں ماضی میں جنگ کے دوران قائم کی گئی تھیں اور اب ان کی بحالی کا مقصد غزہ کے شہریوں کو آباد کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے سلسلے میں قطر اور ترکیہ شامی …
مزید پڑھیں »چین کاامریکہ پرجوابی وار
ویب ڈیسک: چین نے جمعرات سے امریکی درآمدی مصنوعات پر 84 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو اس سے قبل نافذ 34 فیصد ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہے۔ چینی وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مجموعی طور پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ادھر چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں کی فہرست‘ میں شامل کر لیا ہے، جس سے ان اداروں کے لیے چین …
مزید پڑھیں »