لاہور:(ویب ڈیسک) یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ٹیکنالوجی نےہم انسانوں کی زندگی کوانتہائی آسان بنادیاہے۔یہ سفرابھی جاری ہےاورشایدقیامت تک جاری رہےگا۔
اس حوالےسےپاکستانیوں کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ پنجاب سےتعلق رکھنےوالےایک لوکل مینوفیکچررنےمارکیٹ میں الیکٹرک بائیک کومتعارف کرادیاہے۔ اس بائیک کےحوالےسےہم نےآپ کیلئےکچھ تفصیلات قومی اخبارات سےجمع کی ہیں ۔
نام بائیک : جےای 70
کمپنی : جولٹاالیکٹرک
تعارفی قیمت : 82,500روپے
رفتار: زیادہ سےزیادہ 60کلومیٹرفی گھنٹہ
ماہانہ خرچ: 1000روپے
ماہانہ بچت: 4000روپے
چارجنگ: ایک رات میں 1.5یونٹ
اتنی چارجنگ 80کلومیٹرفاصلےکیلئےکافی ہوگی ۔
اس موٹرسائیکل میں خشک ای وی بیٹری کواستعمال کیاجارہاہےجس کی قیمت 20000اوریہ ڈھائی سال چلتی ہے۔
جےای – 70بنانےاوراسےپاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانےوالی کمپنی جولٹاالیکٹرک کےسی ای اومحمدعثمان شیخ کاکہناہےانہوں نےاس بائیک کوخالصتاً پاکستانی ٹیکنالوجی کی مددسےتیارکیاہےاوراس منصوبےکیلئےچین سمیت دنیامیں کسی ملک سےکوئی مددنہیں لی گئی ۔
عثمان شیخ کےمطابق انہیں مارکیٹ سےاس موٹرسائیکل کازبردست رسپانس ملاہے۔ زیادہ ترطلبہ ، کورئیرکمپنوں اورٹیچرزنےاس بائیک میں دلچسپی کااظہارکیاہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ 15سے20جسےکم فاصلےکیلئےیہ بائیک بہترین چوائس ہے۔
عثمان شیخ کاکہناہےکہ اسی قیمت کےبرابراگرحکومت نےباہرسےبائیکس درآمدکرنےکی اجازت دی تو82,000کی ای بائیک کی قیمت 100,000تک جاپہنچےگی۔