Home / پاکستانی مزیدمہنگائی،بیروزگاری کیلئےتیاررہیں۔آئی ایم ایف

پاکستانی مزیدمہنگائی،بیروزگاری کیلئےتیاررہیں۔آئی ایم ایف

International Monetary Fund

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو1.5فیصدرہنےکی توقع ظاہرکی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کےبرعکس حکومت پاکستان نےرواں سال ملکی شرح نمو 2.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے اور اسٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بہت حد تک کم ہو گئیں اور اگر غیرمعمولی پالیسی سازی نہیں کی جاتی تو معیشت سکڑنے کی حد موجودہ صورتحال کے مقابلے میں تین گنا ہو سکتی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …