Home / پاکستانی بنک ایران سےلین دین پرتیارنہیں

پاکستانی بنک ایران سےلین دین پرتیارنہیں

Abdul Razaq Dawood

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں ایران میں پاکستانی چاول پسند کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کا کوئی بینک ایران کے ساتھ کاروباری لین دین کے لیے تیار نہیں، چاول برآمد کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس کاحل نکالتے ہیں۔

لاہورچیمبرآف کامرس میں بزنس کمیونٹی کےنمائندوں سےبات کرتےہوئےان کا کہناتھا آگےبڑھنےکیلئےہمیں درآمدات پر انحصار کم کرنا ہو گا۔ مشیرتجارت نے کہا کہ ہمیں ملک کو مینو فیکچرنگ کی طرف لانا ہوگا اور ایکسپورٹ کو بنیاد بنانا ہوگا، نوکریاں پیداکرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 41 فیصد خام مال کی کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، درآمدی ڈیوٹی زیرو ہے، گزشتہ برسوں کے دوران برآمدات میں کمی ہوئی جس پر ڈیوٹیاں ختم کر دی گئیں، اگلے تین سال کے لیے ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افریقی ملک برآمدات کو بڑھانے پر توجہ دےرہےہیں ، انہوں نےمزیدبتایاکہ افغانستان سے ہماری تجارت کم ہو رہی ہے۔ جی ایس پلس کا درجہ دسمبر 2022 تک پاکستان کو ملا ہے، جی ایس پلس سے مزیدفائدہ اٹھانےکے لیے تاجروں سےمشاورت کررہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے