Home / آئی ایم ایف پاکستان کیلئےقرضہ پروگرام بحال کرنےپرمتفق

آئی ایم ایف پاکستان کیلئےقرضہ پروگرام بحال کرنےپرمتفق

International Monetary Fund

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی مالیاتی فنڈیعنی آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان اسٹاف سطح پراصلاحات کےمعاہدےپراتفاق کیاگیاہےجس کےنتیجےمیں پاکستان کیلئے50 کروڑڈالرفنڈ کااجراہوگا۔

رائٹرزکی رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کاکہناتھاکہ دونوں فریقین نےاصلاحات کےمعاہدےپرمتفق ہوگئےہیں اور اس سے معیشت کی بہتری، اصلاحات میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کےمطابق فنڈکی منظوری ایگزیکٹیو بورڈ دے گا اور جائزے کا عمل مکمل ہوتے ہی 50 کروڑ ڈالر جاری کر دیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں پر بھرپور کوشش سےقابو پایا گیا۔انہوں نےاسےپاکستان کےلیےایک اچھی پیش رفت قراردیا۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے