Home / تنقیدکی زدمیں آئےبابراعظم کابڑافیصلہ

تنقیدکی زدمیں آئےبابراعظم کابڑافیصلہ

Babar Azam one day team captain

ویب ڈیسک ۔۔ قدرےخراب پرفارمنس کےباعث ان دنوں تنقیدکی زدمیں رہنےوالےقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےبڑافیصلہ کرلیا۔

میڈیارپورٹس کےمطابق کپتان بابراعظم کی پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ میں کراچی کنگزسےراہیں جداہونےکاامکان ہے۔

کراچی کنگزگزشتہ سیزن میں مسلسل شکستوں سے دوچار ہوئی تھی اورایک میچ میں ڈائریکٹر وسیم اکرم کو بابراعظم کو ڈانتے بھی دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا تھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی بابر اعظم کو اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے کا مشورہ دیا تھا مگر انھوں نے انکار کردیا۔

ذرائع سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بابر اعظم آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کیلیے کھیلنے کو تیار نہیں،فرنچائز کو نئے کپتان کا فیصلہ کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …