Home / ایک بچےنےلاہورپولیس کوتگنی کاناچ نچادیا

ایک بچےنےلاہورپولیس کوتگنی کاناچ نچادیا

Boy who planned his kidnapping

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورسےتعلق رکھنےوالے13سالہ بچےنےاپنےہی اغواکرڈرامہ رچاکرپورےشہرکی پولیس کوتگنی کاناچ نچاکررکھ دیا۔

سماٹی وی سےنشرہونےوالی اس خبرکےمطابق 13سالہ بچےنےویڈیوگیم کھیلنےکیلئےپیسےنہ ہونےپراپنےاغواکی منصوبہ بندی کی اوروالدین کوآوازبدل کرفون کیااوراپنی رہائی کےبدلےان سے5لاکھ روپےتاوان کامطالبہ کیا۔

بادامی باداغ سےتعلق یہ بچہ محمدسفیراچانک گھرسےغائب ہوتاہےاورپھراس کےوالدین کوایک فون آتاہےکہ اگراپنابچہ زندہ چاہیےتوپانچ لاکھ روپےتاوان اداکرو۔

اغوابرائےتاوان کایہ کیس پولیس کےعلم میں آیاتوپورےمحکمےمیں تھرتھلی مچ گئی ۔ پولیس کےمنجھےہوئےکھوجیوں پرمشتمل چارٹیمیں اس کی تلاش میں لگ گئیں ۔

پولیس حکام کےمطابق تھوڑی سی تفتیش کےبعدہی انہیں اندازہ ہوگیاکہ اس بچےکواغوانہیں کیاگیابلکہ کہانی کچھ اورہی ہے۔ پھرکیاتھاپولیس نےاس بچےکوپکڑکوسچ اگلوالیا۔

پولیس نےجب اس بچےسےتفتیش کی توپتاچلاکہ اس نےویڈیوگیم کیلئےپیسےنہ ہونےپراپنےاغواکاجھوٹاڈرامہ رچایا۔ پولیس کاکہناہےکہ یہ بچہ اس سےپہلےاپنی غربت کابہانہ بناکربہت سےلوگوں سےپیسےبھی اینٹھ چکاہے۔

یہ بچہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan Defence Minister Khawaja Asif on US-Israel strikes on Iran and regional implications

خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی کاضمیرجھنجوڑڈالا

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف نےافغان طالبان کے وزیر داخلہ …