ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی سنگراوراداکارہ حدیقہ کیانی ان دنوں اپنےمشہورپنجابی گانےبوہےباریاں کی چوری پرسخت برہم ہیں اوراس حوالےسےقانونی چارہ جوئی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ بھارتی سنگرکنیکاکپورنےحدیقہ کیانی کےمشہورپنجابی گانےبوہےباریاں کی شاعری اورکمپوزیشن میں معمولی ردوبدل کےبعداسے سارےگامامیوزک کےیوٹیوب چینل پراپ لوڈکیاہے۔
گانےکی ویڈیومنظرعام پرآتےہی حدیقہ کیانی نےدن دہاڑےہونےوالی اس چوری پرسخت احتجاج کیااورکہاکہ انہوں نےکسی کواس گانےکی ری پروڈکشن کی اجازت نہیں دی۔ ایساکرنےکرنےسےپہلےان سےاجازت لینی چاہیےتھی۔
اس حوالےسےمزیددلچسپ بات ہےکہ گانےکی سنگر،کمپوزیشن اورلیرکس میں کہیں بھی حدیقہ کیانی کاذکرنہیں۔ یعنی سارےکاساراکریڈٹ بھارتی سنگراوران کی ٹیم نےاپنےسرلےلیا۔ حالانکہ اس گانےکوسننےکےبعدایک بچےکوبھی پتاچل جائےگاکہ حدیقہ کیانی کےگانےکوچوری کیاگیاہے۔
ایک چیزجس کاکریڈٹ کنیکاکپورخودلےسکتی ہیں وہ ہےگانےکی ویڈیومیں ان کےسیکسی لباس۔
حدیقہ کیانی کاکہناہےکہ وہ بوہےباریاں کے تمام حقوق کی مالک ہیں، گانےکی چوری کےخلاف ان کی ٹیم قانونی کارروائی کرےگی۔ انہوں نےکہاکہ کسی بھی سنگریاکمپنی کواپنےگانےبوہےباریاں کےحقوق فروخت نہیں کئے۔
1998میں، حدیقہ کیانی نے اپنا دوسرا البم، روشنی ریلیز کیا، جس میں بہت سےگانےشامل تھے جو آج بھی موسیقی کے دیوانوں کے دلوں پر نقش ہیں۔ البم میں شامل چھٹا سنگل، بوہے باریاں،اس البم کی پہچان بنااورآج بھی یہ گانازبان زدعام ہے۔ اسےبہترین پنجابی گانوں کی فہرست میں شامل کیاجائےتوغلط نہ ہوگا۔