Home / شوگرمیں مبتلامشہورلوگ کیاکہتےہیں؟

شوگرمیں مبتلامشہورلوگ کیاکہتےہیں؟

Celebrities with Diabetes

ویب ڈیسک ۔۔ ذیابیطس میں مبتلامشہوربالی ووڈ ہالی ووڈ اورلالی وڈاداکاروں کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں بہت نام کمایالیکن بدقسمتی سے وہ اپنی زندگی میں ذیابیطس جیسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

فوادخان
پاکستانی اوربالی وڈمیں یکسان مقبول فوادخان کو17سال کی عمرسےشوگرکی بیماری ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کپور اینڈ سنز، اے دل ہے مشکل جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہیں ان کےکام کی وجہ سےپاکستان اوربھارت میں یکساں پسندکیاجاتاہے۔

نک جوناس
امریکی گلوکار اور بالی ووڈ کی سپر اسٹار ہیروئن پریانکا چوپڑا کے شوہرنک جوناس بھی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جوناس ایک سپرہٹ سونگ رائٹرہیں اورہالی ووڈ کے اداکار بھی۔ وہ ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلاہیں ۔

سونم کپور
سدا بہار ہیرو انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی ایک معروف بھارتی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی مقبول بالی وڈفلموں میں کام کیاہے، جیسےکہ ویرے دی ویڈنگ، خوبصورت، پریم رتن دھن پایو،وغیرہ۔ بالی ووڈ دیوا پی سی او ڈی ہونے کی وجہ سے انسولین کے خلاف مزاحمت کا بھی شکارہیں ۔ سونم کو ٹائپ 1 ذیابیطس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جبکہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اگر اس نے ڈائیٹ پلان میں ایک بھی غلطی کی تو اسے ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہے!

سدھاچندرا

بھارتی فلمی اداکارہ سدھا چندرا بھی ذیابیطس میں مبتلا ہیں، انہوں نےبتایا کہ وہ مناسب خوراک کے ساتھ ذیابیطس

کے تناسب کو متوازن رکھتی ہیں۔

ٹام ہینکس

امریکی اداکار اور فلم ساز ٹام ہینکس ذیابیطس ٹائپ ٹو میں بھی مبتلا ہیں۔

کمل ہاسن

بھارتی اداکار، ڈانسر ڈائریکٹرکمل ہاسن ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا ہے۔ کہتےہیں ذیابیطس صرف ایک میٹابولک عارضہ ہے جس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

سلمیٰ ہائیک

میکسیکن اداکارہ و فلم پروڈیوسرسلمیٰ ہائیک کوبھی شوگرکی بیماری ہے۔ سلمیٰ ہائیک "فریدا” میں اپنے کردار کے بعد کافی مشہورہوئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …