ویب ڈیسک ۔۔ شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی میں سنٹرفارساوتھ ایشین سٹڈیزکےپروفیسرلُن من وانگ نےسرمائی اولمپکس کیلئےکھل کرحمایت کرنےپرتہہ دل سےپاکستان کاشکریہ اداکیاہے۔
پروفیسر من وانگ کہتے ہیں جب بہت سی مغربی سیاسی قوتیں کھیلوں کے مقابلوں کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے پاکستان کی فوری اور واضح حمایت کھیلوں کی سیاست کے حوالے سے تنقیدی رویہ کو ظاہر کرتی ہے، اور چین پاکستان تعلقات کی انفرادیت کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان سپرلیگ: جاویدمیاندادنےجیت کاکلیہ بتادیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے فیصلے نےدونوں ملکوں کےدرمیان مضبوط بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی صورتحال بدل گئی ہے، لیکن اسٹریٹجک دوستی چٹان کی طرح مستحکم رہی ہے۔
چیلنجوں کا سامنا کرتے وقت دونوں ملک ایک دوسرےکومدد فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، چینی حکومت نے وبائی امراض کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کی ہے۔