ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگزنےشکستوں کاچوکالگالیا۔ پشاورزلمی نے9رنزسےہارکامزاچکھایا۔ کپتان بابراعظم کےناقابل شکست 90رنزبھی کسی کام نہ آئے۔
پشاورزلمی کنگزکی اننگز
کراچی کےنیشنل اسٹیڈِم میں کراچیکنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پہلےبلےبازی کرتےہوئےپشاور زلمی کےحضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے اپنی ٹیم کو مضبوط آغازفراہم کیا۔حضرت اللہ زازئی53 کےمجموعی اسکور پر 41 رنز بنا کر آوٹ ہوگئےاوران کےبعد کامران اکمل بھی74کےمجموعی اسکورپر چلتے بنے۔انہوں نے21رنز بنائے۔
تجربہ کاربلےبازشعیب ملک نے28 گیندوں پر52رنزکی دھواں دھاراننگزکھیلی اورٹیم کامجموعہ 173 رنزتک پہنچا دیا۔
کراچی کنگزکی اننگز
اپنی باری پرکراچی کنگزکی پہلی وکٹ صرف2 کے اسکور پراڑگئی جب شرجیل خان کھاتاکھولےبغیرآوٹ ہوگئے۔شرجیل کےنقش قدم پرچلتےہوئےصاحبزادہ فرحان بھی صفرپرپویلین لوٹ گئے۔تین کےاسکورپرکراچی کےدوکھلاڑی آّوٹ ہوگئے۔ابتداہی میں دوبلےبازوں کےنقصان کےبعدبابراعظم نےکپتان کی ذمہ داری نبھاتےہوئےسمجھداری سےبیٹنگ کی۔
کراچی کنگزکی بدقسمتی بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ بھی دورکرنےمیں ناکام رہی اور95کےمجموعی اسکور پر4کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔ 18 اوورمیں محمدعمر نےپہلےعامریامین اوربعد میں عماد وسیم کو پویلین بھیج دیا۔لیکن بابراعظم نے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا۔
میچ کے اختتام تک ایک اینڈ بابراعظم نے سنبھالے رکھا اور آخری اوور میں 4 چوکے بھی لگائے تاہم تیسری وکٹ پر کک بین کے ساتھ 74 رنز کی شراکت کے سوا کوئی اور بڑی پارٹنر شپ نہ بن سکی یوں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 164 رنز بناسکی۔
کراچی کنگزکی اس ہارکےبعدکہاجارہاہےکہ اگلےراونڈتک رسائی مشکل دکھائی دےرہی ہے۔
ٹاس
کراچی کنگز نےٹاس جیت کر پشاورزلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹیم پشاورزلمی
پشاور زلمی کی طرف سے میچ میں کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت ، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، محمد عمر، عثمان قادر اور سلمان ارشاد شامل تھے۔
ٹیم کراچی کنگز
کراچی کنگز کی فائنل الیوان میں بابراعظم اور شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان، کک بین، عامر یامین، محمد نبی، لوئس گریگوری، عماد وسیم، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد عمران ٹیم کا حصہ تھے۔