ویب ڈیسک ۔۔ پشپا: دی رائز کی کامیابی کے بعد اللوارجن کی مانگ آسمان کوچھونےلگی ہےاوربڑےبڑےنامی گرامی ہدایتکاراورپروڈیسرزکروڑوں روپےجیب میں ڈالکران کےپیچھےپیچھےگھوم رہےہیں ۔
بھارتی میڈیاکی پورٹس پر یقین کیا جائے تو اللو ارجن اپنی آنے والی فلم کے لیے ہدایت کارمشہورہدایتکارایٹلی کی آنےوالی فلم میں کام کرسکتے ہیں۔اطلاعات کےمطابق، اداکارکو فلم کےلیےلائکاپروڈکشن نے100 کروڑ روپے کے معاوضےکی پیشکش کی ہے۔ اگرہم پاکستانی کرنسی میں دیکھیں تویہ رقم تقریباڈیڑھ ارب کےقریب بنتی ہے۔
اللو ارجن ہدایت کارسوکمارکی پشپا: دی رائز میں اپنی لاجواب اداکاری پردنیابھرسےدادوصول کررہےہیں۔ پانچ زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا – دی رائزبلاک بسٹر ثابت ہوئی اوراللوارجن کوشہرت اورمانگ کی بلندیوں پرپہنچا دیا۔
اطلاعات کے مطابق، سرائنوڈواسٹاراپنی اگلی فلم کے لیے تامل ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ بغیر ٹائٹل والی فلم لائکا پروڈکشن تیار کرے گی، جس نے وجے کی کتھی اور رجنی کانت کی 2.0 کو بینکرول کیا تھا۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو لائیکا پروڈکشن نے اللو ارجن کو بورڈ میں شامل کرنے کے لیے 100 کروڑ روپے کے معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوا ہے۔
اس وقت ہدایت کارایٹلی شاہ رخ خان اورنینتھارا کی شیر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم اس سال کے آخر میں یا 2023 کے اوائل میں ریلیزکی جاسکتی ہے۔ اسی دوران اللو ارجن کے پاس کئی پروجیکٹس ہیں جو کہ پروڈکشن کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اللوارجن پشپاکے سیکوئل پرکام شروع ہونےکاانتظار کر رہے ہیں اورلوگوں کی نظریں اداکارکےآنےوالےپروجیکٹس پرلگی ہوئی ہیں۔