Home / سیکرڈگیمزکاسیزن تھری:انوراگ کیشپ کااہم بیان

سیکرڈگیمزکاسیزن تھری:انوراگ کیشپ کااہم بیان

Sacred Games Season 3, not coming

ویب ڈیسک ۔۔ ویب شوزکارجحان بننے سے بہت پہلےہدایتکارانوراگ کیشپ نےوکرمادتیہ موٹوانےاورنیرج گھیوان کےساتھ سیکرڈ گیمزبنانےکی بات کی ۔کرائم تھرلرسیکرڈگیمزہندوستان میں بنی پہلی چند بڑے پیمانے کی ویب سیریز میں سے ایک تھی۔ سیکرڈ گیمز کا دوسرا سیزن 2019 میں سامنے آیااورمیلہ لوٹ لیا۔ دوسرےسیزن کی شاندارکامیابی کےبعدشائقین اس کےتیسرےایڈیشن کا بے چینی سےانتظارکررہے ہیں۔لیکن اب انوراگ کیشپ نےانسٹاگرام پرواضح کیاہےکہ شوکاتیسرا سیزن نہیں بنےگا۔

انوراگ کیشپ کوسیزن تھری کےمتعلق یہ بیان اس لئےجاری کرناپڑاکیونکہ راجبیرنامی ایک نامعلوم شخص کچھ عرصےسےسوشل میڈیااوردوسرےمیڈیم پرایک فیک اشتہارجاری کرکےسیکرڈگیمزسیزن تھری کیلئےکاسٹنگ کررہاتھا۔ انوراگ کیشپ نےانسٹاگرام پرپوسٹ کرکےواضح کیاہےکہ سب سن لیں کہ سیکرڈگیمزکاسیزن تھری نہیں آرہا،اس لئےسیزن تھری کیلئےسوشل میڈیاپرآنےوالااشتہارفیک ہےاوراسےدینےوالاراجبیرنامی شخص فراڈہے۔ اس کےخلاف مقدمہ درج کرانےجارہاہوں۔

سیکرڈگیمز میں سیف علی خان، نواز الدین صدیقی، رادھیکا آپٹے، سروین چاولہ، کبرا سیٹ، جتن سرنا، جیتندر جوشی اور دیگر نے اداکاری کی۔ یہ سیریزوکرم چندر کے اسی نام کےناول پرمبنی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistani actress Reema Khan appears on Geo News podcast with anchor Mubashira Hashmi, discussing her career and making a shocking revelation about slapping a co-star.

ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف

Thursday, 23 April 2026 | Web Desk نوےکی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری معروف اداکارہ …