Home / ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےٹیکنالوجی کااستعمال

ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےٹیکنالوجی کااستعمال

Use of technology for tax collection

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں حکومت نہ صرف زیادہ سےزیادہ افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی بلکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس حکام کی ہراسانی سے بھی بچائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ ، محصولات اوراقتصادی امورکوبریفنگ دیتےہوئےشوکت ترین کاکہناتھاکہ ایک پورٹل بنایا جائے گا جو افراد کے اثاثوں اور اس پر واجب الادا ٹیکس کے بارے میں درست معلومات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اس منصوبے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

معیشت کیلئےخطرےکی گھنٹی ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سپلائی سائیڈ چین پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لگائے گا جس پر زیادہ تر ٹیکس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے سے ایف بی آر کو تمباکو، چینی وغیرہ جیسی مصنوعات کی اصل سپلائی پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

شوکت ترین نےکمیٹی کویقین دہانی کرائی کی اس کی سفارشات کواہمیت دی جائےگی ۔

یہ بھی چیک کریں

X Money metal debit card showing user's X handle alongside smartphone displaying the X Money app interface

ایلون مسک کی بینکنگ اورپےمنٹ ایپ تیار

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےسب سےامیرآدمی ایلون مسک جلد ہی ایک …