Home / امام الحق کی انجری جعلی نکلی؟

امام الحق کی انجری جعلی نکلی؟

Monday, 31 August 2026 | Web Desk

انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبیٹرامام الحق کی انجری پرسوالات اٹھنےلگےہیں اورایساان کےماضی کےٹریک ریکارڈکےپیش نظرہواہے۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق ماضی کے واقعے کےپیش نظرپی سی بی امام الحق کی حالیہ انجری کی تحقیقات کرے گا۔ واضح رہےکہ پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں دورہ نیوزی لینڈ میں امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دارٹھہرایاتھا۔

28مارچ 2025 کو انڈور نیٹ سیشن میں امام الحق کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر گیند لگی، ایکسرے میں ان کے انگوٹھے میں فریکچریا ہڈی کے اپنی جگہ سے ہٹنے کے شواہد نہیں ملے تھے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی ہدایت کے باوجود امام الحق مبینہ طور پر افطار کے لیے تقریباً 500 میٹر پیدل گئے،بعد میں انہوں نےانگوٹھے میں شدید درد اور اس کے سیاہ پڑنے کی شکایت کی لیکن جب ٹیم ڈاکٹر نے مخصوص کیمیکل والے پیپر سے انگوٹھا صاف کیا تو مبینہ سیاہ نشان صاف ہوگیا۔

پی سی بی کی کمیٹی کے مطابق انگوٹھے سے صاف ہونے والا سیاہ رنگ کانشان قدرتی خون کا نشان نہیں بلکہ سیاہی یا مارکر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےامام الحق نے کمیٹی کے سامنے انگوٹھے پر سیاہی یا کسی مصنوعی مادے کے استعمال سے انکار کیاتاہم کمیٹی نےان کی وضاحت سےعدم اتفاق کرتےہوئےطبی شواہد،ایکسرے اور انگوٹھے کی ظاہری حالت سے متصادم قرار دیا تھا۔

ٹیم حکام کے مطابق امام الحق نگرانی میں لنگڑاتے جبکہ نظروں سے اوجھل ہونے پر معمول کے مطابق چلتے دکھائی دیے۔ پی سی بی انکوائری کمیٹی نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ امام الحق کو پہلے ون ڈے کے لیے اَن فٹ قرار دینے کی کوئی طبی بنیاد نہیں تھی۔

کمیٹی نے امام الحق کو انجری کی علامات جعلی بنانے، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا۔ کمیٹی کے مطابق امام الحق نے جان بوجھ کر خود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رکھنے کی کوشش کی کیونکہ مبینہ طورپروہ نیوزی لینڈکی تیزاورمشکل پچوں پراوپننگ سےبچناچاہتےتھے۔

انکوائری کمیٹی نےامام الحق پرتمام فارمیٹس اورتمام سطح پرپاکستان کی نمائندگی سے پابندی کی سفارش کی تھی، کمیٹی نےاس حرکت کو دانستہ،پہلےسےطےشدہ اوردھوکادہی پرمبنی قراردیاتھا۔

امام الحق کےتازہ انجری کےدعوےکےبعد 2025 کی انکوائری رپورٹ ایک بارپھرتوجہ کامرکزبن گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …