Home / پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

Friday, 28 August 2026 | Web Desk

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل صارفین کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یکم اکتوبر 2026 سے تمام موبائل آپریٹرز کو ری چارج یا موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کرنا ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد موبائل صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ان کا بیلنس ضائع ہونے سے بچانا ہے۔

نئے ضابطے کے تحت اگر کسی صارف کے بیلنس کی 180 دن کی میعاد ختم ہوجاتی ہے اور وہ اس کے بعد دوبارہ موبائل ری چارج کرتا ہے، تو اس کا پہلے ختم ہونے والا بیلنس خودکار طور پر بحال کردیا جائے گا۔

آسان الفاظ میں، اگر کسی صارف کے اکاؤنٹ میں بیلنس موجود ہے لیکن مقررہ مدت گزرنے کے باعث وہ ختم ہوجاتا ہے، تو نیا ری چارج کرنے پر وہ سابقہ بیلنس ضائع نہیں ہوگا بلکہ دوبارہ واپس مل جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Hybrid electric vehicles at a local manufacturing plant in Pakistan as government reduces sales tax to 18%

مقامی ہائبرڈالیکٹرک گاڑیوں پرسیلزٹیکس میں کمی

Tuesday, 15 September 2026 | Web Desk وفاقی حکومت نےمقامی طورپرتیار ہونے والی 2000 سی …