Home / وینزویلامیں خوفناک زلزلےنےتباہی مچادی

وینزویلامیں خوفناک زلزلےنےتباہی مچادی

venzuela earthquake casualties

Thursday, 25 June 2026 | Web Desk

وینزویلامیں آنےوالےزلزلے کےپےدرپےجھٹکوں نےبڑےپیمانےپرتباہی پھیلادی۔ ہزاروں افرادکی موت کاخدشہ ظاہرکیاجا رہاہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں مقامی وقت کےمطابق کل شام 6 بجےزلزلےکاپہلاجھٹکا 7.1 شدت کاتھاجس کےچند منٹ بعد 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نےبڑی بڑی عمارتوں کولرزاکررکھ دیا۔

زلزلے سےدارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں ملبےکاڈھیربن گئیں اوربڑی تعداد میں لوگوں کےملبے تلےدبے ہونےکاخدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے۔

وینزویلاکی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئےکہاکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں،زلزلے سےکراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا،اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے نے وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …