Home / پنجاب کاخواتین دوست بجٹ : حناپرویزکامریم نوازکوخراج تحسین

پنجاب کاخواتین دوست بجٹ : حناپرویزکامریم نوازکوخراج تحسین

Hina Pervaiz praises CM PUnjab Maryam Nawaz on a people friendly budget

Friday, 19 June 2026

لاہور: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے پنجاب حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں خواتین کے تحفظ، تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے مختص کیے گئے فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر صوبائی بجٹ میں خواتین کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد، راولپنڈی اور لاہور میں وائلنس اگینسٹ ویمن پروٹیکشن ڈویژنل سنٹرز اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفاتر کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ساہیوال، سرگودھا اور بہاولپور میں ویمن پروٹیکشن سنٹرز کی تعمیر کے لیے بھی خصوصی بجٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے سیالکوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹیز کے قیام اور مختلف شہروں میں ورکنگ ویمن ہاسٹلز کی تعمیر و توسیع کے لیے فنڈز کی فراہمی ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے خواتین کو بہتر تعلیمی اور رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ بجٹ اس عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجٹ میں شامل یہ منصوبے خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور صوبے میں خواتین کے حقوق، تحفظ اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک نئے دور کی بنیاد رکھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …