Monday, 15 June 2026 | Monitoring Desk
گزشتہ 24 گھنٹےمیں اہم پیشرفت ہوئی ۔ ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کی نیوزبریفنگ ۔ ان کاکہناتھاکہ ایرانی عوام اپنی قیادت کےساتھ کھڑےہیں ۔ انہوں نےکہاہم نہیں بھولیں گےکہ ہم نےاپنی بہترین قیادت کوکھویاہے۔ ایران پرامریکااوراسرائیل کےمظالم کبھی نہیں بھولیں گے ۔ انہوں نےکہالبنان کےخلاف اسرائیلی جارحیت کاخاتمہ امن معاہدےکاحصہ ہے۔ اسماعیل بقائی نےشکوہ کیاکہ عالمی ادارےایران کےخلاف امریکااوراسرائیلی جارحیت کی مذمت میں ناکام رہے۔
اسماعیل بقائی نےتصدیق کی کہ معاہدےپردستخط جمعہ کےروز19جون کوسوئٹزرلینڈمیں کئےجائیں گے۔ انہوں نےواضح کیاکہ ایرانی عوام کابھروسہ حاصل کرنےکیلئےامریکی حکومت کوطویل سفرطےکرناپڑےگا۔