Home / پاکستان نےڈیل کروادی ۔۔۔ شہبازشریف کاخطاب

پاکستان نےڈیل کروادی ۔۔۔ شہبازشریف کاخطاب

Iran US peace agreement, official signing ceremony on 19 June in Switzerland

Monday, 15 June 2026 | Monitoring Desk

امریکااورایران کےدرمیان امن معاہدےپردستخط ہوگئے۔ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نےسوشل میڈیاسائٹ ایکس پربیان میں یہ بڑی خبردی ۔ وزیراعظم کےبیان کےمطابق امریکااورایران نےاس ڈیل میں اتفاق کیاہےکہ فوری طورپرہرقسم کےفوجی آپریشنزکوروک دیاجائےگا۔

شہبازشریف نےبتایاکہ امن معاہدےپردستخط کی تقریب 19 جون کوسوئٹزرلینڈمیں ہوگی ۔ وزیراعظم نےاپنےپیغام میں صدرٹرمپ ، نائب صدرجےڈی وینس، اسٹویٹکوف ، جیرڈکشنرکےساتھ ساتھ ایرانی صدرمسعود پزیشکیان ، باقرقالیباف اورعباس عراقچی کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم کاقومی اسمبلی سےخطاب

قومی اسمبلی سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف نےپوری قوم کواس تاریخٰی کامیابی پرمبارکبادپیش کرتاہوں ۔ انہوں نےامن معاہدےپرتعاون پرقطر، سعودی عرب اورترکیہ کی قیادت کاتہہ دل سےشکریہ اداکیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان کےعظیم دوست چین کابھی شکریہ اداکیااورپاکستان کےساتھ بھرپورمشاورت رکھی۔

شہبازشریف نےکہاخوشی کےاس موقع پرہمیں اللہ کےحضورسربسجودہوناچاہیے۔ اللہ پاک نےدنیابھرمیں پاکستان کوایک منفردمقام عطافرمایا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ فیلڈمارشل کاذکرکئےبغیریہ ذکرادھوراہی رہےگا۔ انہوں نےکہاکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےاس معاہدےکیلئےدن رات ایک کردئیے۔ بہت مواقع پرایساہواکہ جیسےسب ختم ہوجائےگالیکن فیلڈمارشل نےہمت نہ ہاری اوربالاخرہم امن معاہدےتک پہنچنےمیں کامیاب ہوگئے۔

شہبازشریف نےن لیگ کےقائد نوازشریف وزیرداخلہ محسن نقوی اوردیگرسیاسی قائدین کابھی شکریہ اداکیا۔ انہوں نےپاکستانی قوم کابھی شکریہ اداکیااوراپنےخطاب میں یہ شعرپڑھا

جب اپناقافلہ عزم ویقیں سےنکلےگا

جہاں سےچاہیں گےرستہ وہیں سےنکلےگا

وطن کی مٹی مجھےایڑیاں رگڑنےدے

مجھےیقیں ہےکہ چشمہ یہیں سےنکلےگا

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …