Wednesday, 13 May 2026 | Web Desk
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اور سابق فلم سپر اسٹار جوزف وجےکااقتدارسنبھالتے ہی شراب سے متعلق بڑا فیصلہ۔ ریاست بھر میں 700 سے زائد سرکاری شراب خانےبندکرنےکاحکم دےدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ وجے نےجن 717شراب خانوں کوبندکرنےکاحکم دیا یہ شراب خانے مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم کئےگئےتھے۔ شراب کی یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے تحت چلائی جارہی تھیں۔ ان دکانوں کو دوہفتوں کےاندرمکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ وجے کے اس اقدام کو ریاست میں شراب نوشی کم کرنے اور سماجی مسائل پر قابو پانے کی ایک کوشش کےطورپردیکھاجارہاہے۔ تاہم سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی حکومت کےاس اقدام پرملا جلا ردعمل سامنے آرہاہے، کچھ افراد نے اس اقدام کو عوامی مفاد میں قرار دیا جبکہ بعض کےمطابق ایساسرکاری خرچےکم کرنےکیلئےکیاگیا۔
بھارتی سپرسٹارکپل شرماکاامان اللہ کوخراج تحسین
حالیہ ریاستی انتخابات میں وجے کی جماعت ٹی وی کے نے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں حاصل کیں اور اتحادی جماعتوں کی حمایت سے اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔
جوزف وجے نے حال ہی میں تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور اقتدار میں آتے ہی ان کے اس فیصلے کو اہم سیاسی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔