Monday, 02 March 2026 | Web Desk
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایرانی قیادت کےمارےجانےسےمتعلق بڑادعویٰ کیاہے۔
اپنےویڈیوخطاب میں امریکی صدرکاکہناتھا،ایران کی 48 اہم شخصیات کوماردیا،پوری ایرانی لیڈرشپ ماری جاچکی ۔ پاسدران انقلاب کی تنصیبات،ایرانی فضائی ودفاعی نظام کونشانہ بنایا۔ ایرانی بحریہ کے9جہازوں اورایک عمارت کوبھی ہٹ کیاگیا۔ ٹرمپ کےدعوےکےمطابق ایرانی ملٹری کمان کےختم ہونےکےبعدباقی بچ جانےوالےبہت سےلوگ ہتھیارڈالناچاہتےہیں۔
ٹرمپ نےایک بارپھراپنی پیشکش کودہرایااورکہاکہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اورپولیس ہتھیارڈال دے تو استثنا مل سکتا ہے۔ دوسری صورت میں یقینی موت کاسامناکرنےکیلئےتیارہوجائیں۔
امریکی صدرنےواضح کیاکہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہےگا۔ انہوں نےجنگ میں مارےگئےامریکی فوجیوں کی ہلاکت کابدلہ لینےکابھی اعلان کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے،ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اوراپنا ملک واپس لیں۔
خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ سنسنی خیزرپورٹ
انہوں نے کہا کہ جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے۔ جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی،بہت سے مثبت چیزیں ہوں گی۔