Saturday, 10 January 2026 | Web Desk
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کیلیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم سیالکوٹ کےمالکانہ حقوق اوزیڈ گروپ نے 185 کروڑ روپے میں 10 سال کیلئےحاصل کرلیے۔
او زیڈ گروپ کے سربراہ مجید چوہدری ہیں جوخودبولی کی تقریب میں شامل ہوئےاورپی ایس ایل کی 8ویں اور تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاحاصل کیا۔
مجید چوہدری کون ہیں؟
اوزیڈ گروپ اورپی ایس ایل کی فرنچائزفیصل آباد کے مالک مجید چوہدری کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اوروہ دو سال قبل وطن واپس آئے۔
انہوں نے بولی کی تقریب سے قبل گفتگوکرتےہوئےکہاکہ بیرون ملک رہتے ہوئے ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ ملک کیلیے کچھ کروں، کرکٹ وہ واحد چیز ہے جو پوری قوم کو متحد کرتی ہے اور مجھے بچپن سے کرکٹ پسند ہے‘۔
پی ایس ایل فیملی میں دونئےممبران اضافہ
مجید چوہدری نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حوالے سے ڈیڑھ سال سے کام کررہا تھا، لوگ ہنستے ہیں کہ سب ملک سے بھاگ رہے ہیں اور میں پاکستان واپس آرہا ہوں۔