Sunday, 11 January 2026 | Web Desk
معرکہ حق میں رفال سمیت بھارت کے7لڑاکاطیاروں کوتباہ کرنےکےبعددنیابھرمیں دفاعی حوالےسےپاکستان کی ساکھ پہلےسےکہیں بہترہوئی ہے ۔ بہت سےملک پاکستان کےساتھ اپنےدفاعی تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکیلئےکوشاں ہیں ۔
سوڈان بھی ایسےہی ملکوں میں شامل ہیں جوپاکستان کی دفاعی صلاحیت سےفائدہ اٹھاناچاہتےہیں ۔ میڈیاکی خبروں کےمطابق ، پاکستان سوڈان کوجنگی طیارےاوردیگرسامان حرب فراہم کرنےکیلئےڈیڑھ ارب ڈالرکےمعاہدےکےآخری مراحل میں ہے۔
روئٹرزکی خبرکےمطابق پاک فضائیہ کے ایک سابق اعلیٰ افسراورتین باخبرذرائع نےبتایا پاکستان سے اسلحےکی خریداری کا یہ معاہدہ نجی ملیشیاسےبرسرپیکارسوڈانی فوج کےلیے بڑی تقویت فراہم کرےگا۔۔
روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ معاہدے کے تحت پاکستان سوڈانی فوج کو 10 قراقرم-8 لائٹ حملہ آور طیارے، نگرانی اور خودکش حملوں کے لیے 200 سے زائد ڈرونز اور جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرےگا۔
خبرکےمطابق، ممکن جےایف 17طیارےبھی معاہدےکاحصہ ہوں تاہم اس حوالےسےتفصیلات سامنےنہیں آسکیں ۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد نے لیبیا کی نیشنل آرمی کے ساتھ 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اسلحے کی فروخت کا معاہدہ کیاجوپاکستان کی تاریخ کےبڑےدفاعی سودوں میں سےایک ہے۔ اس میں جےایف 17لڑاکااورتربیتی طیارےشامل ہیں ۔
خیبرپختونخواکودہشت گردوں کےحوالےنہیں ہونےدیں گے
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے جس میں سپر مشاق تربیتی طیارے اورجےایف17شامل ہوسکتےہیں ۔