Monday, 22 December 2025 | Web Desk
انڈر 19 ایشیا کرکٹ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم ‘ایشیا کپ’ لے کر وطن واپس پہنچ گئ۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پرشہریوں کی بڑی تعدادنےسخت سردی کےباوجود انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا شانداراستقبال کیا۔
لوگوں نےکھلاڑیوں پرپتیاں نچھاورکیں، ہارپہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیااور خوب بھنگڑے ڈالے۔
فاتح کھلاڑیوں کی وطن آمدپرفضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
وزیراعظم شہباز شریف آج انڈر 19کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔ سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ر ہے۔
348رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے دیوندرن نے 36 اور سوریا ونشی نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 21, 2025
کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کا استقبال پی سی بی چیف اپریٹنگ افیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر پی سی بی حکام نے کیا۔
دبئی میں فائنل میں بھارت انڈر 19 کو شکست دینے کے بعد وطن واپسی۔… pic.twitter.com/tuS6ugggK0