Home / اسرائیل کی غزہ میں بڑی تباہی پھیلانےکی تیاری

اسرائیل کی غزہ میں بڑی تباہی پھیلانےکی تیاری

Benjamin Netanyahu warns people to vacate Gaza

Tuesday, 9 September 2025 | Web Desk

اسرائیل کی غزہ پرمزیدغضب ڈھانےکی تیاری ۔۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ دیدی۔ کہا’ غزہ کے شہری میری بات غور سے سنیں، میں آپ کو موقع دے رہا ہوں، فوری علاقہ خالی کردیں’۔ اسرائیلی افواج بھرپور تیاری کر رہی ہیں اور زمینی کارروائی کے لیے شہر میں داخل ہونے والی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحماس کوجنگ بندی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ اپنےپیغام میں انہوں نےکہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔ ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

ٹرمپ کی ننگی دوڑ، شیطان سےالتجا

دوسری جانب حماس نےاپنےردعمل میں کہاہےکہ وہ بامعنی اورنتیجہ خیزمذاکرات کیلئےتیارہیں۔ سیاسی پنڈتوں کےخیال میں غزہ جنگ بندی کےقوی امکانات ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

War on Iran: Latest news updates

ایران امریکاجنگ ۔ تازہ ترین نیوزاپ ڈیٹس

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی امریکی صدر …