Home / حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کاجشن

حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کاجشن

12 Rabiul Awal being observed in Pakistan

12 Rabiul Awal, 1447 H (Saturday, September 6, 2025)

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانےوالا ، مرادیں غریبوں کی برلانےوالا ، اترکرحراسےسوئےقوم آیااوراک نسخہ کیمیاساتھ لایا۔

آج 12ربیع الاول ہے۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں مسلمان آج نبی آخرالزمان حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کایوم ولادت باسعادت انتہائی مذہبی عقیدت واحترام اورجوش وجذبےسےمنارہےہیں ۔

ملک بھرمیں دن کاآغازتوپوں کی سلامی سےہوا۔ دارالحکومت اسلام آبادمیں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی سےدن کاآغازکیاگیا۔ نمازفجرمیں امت مسلمہ اورپاکستان کی سلامتی وخوشحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

مساجد کو بھی رنگ برنگےبرقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ مساجدکےعلاوہ لوگوں نےگھروں کےباہراوراندربھی خوبصورت روشنیوں سےسجاوٹ کی ہے۔

تلاوت کلام پاک اوراللہ کاذکر

اگرہم نمازکی حقیقت جان لیں تو

کراچی اورلاہورسمیت ملک کےتمام چھوٹےبڑےشہروں میں اس مبارک دن کی مناسبت سےریلیاں نکالی جائیں گی جن میں عاشقان رسول بڑی تعدادمیں شریک ہوں گے۔ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقادبھی بڑےپیمانےپرکیاجارہاہےاوریہ سلسلہ جاری وساری رہےگا۔ فضائیں درود و سلام کی صداوں سےمعطررہیں گی۔

جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ہرخاص وعام نےاپنی اپنی استطاعت کےمطابق نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیاہے۔ کوئی زردا بانٹےگاتوکوئی جلیبیاں تقسیم کرےگا، کسی نےبریانی بانٹنی ہےتوکوئی مٹھائی کھلائےگا۔ کہیں بڑےبڑےکیک کاٹےجائیں گےتوکہیں انواع واقسام کےمیووں سےبھرےاوردیسی گھی میں پکےحلوےسےعاشقان رسول کی تواضع کی جائےگی۔۔

وزیراعظم کا پیغام

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمینِ مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں، رواں سال، پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں پاس ہوئیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا،ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے، حکومت و سیاست ہو، عدل و انصاف ہو، معیشت اور تجارت ہو، یا معاشرتی اقدار ہوں، سیرتِ طیبہ ہمارے لیے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، قرآن ہمیں واضح الفاظ میں بتاتا ہے کہ تمہارے لیے اللہ کے رسولﷺ کی ذات میں بہترین نمونہ موجود ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج جب دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے روابط میں تیزی آگئی اور فاصلے سمٹ گئے ہیں ایسے میں ہمیں اپنی نئی نسل کو خیر، علم اور امن کی طرف راغب کرنے کیلئے انہیں حیات طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا ہوگا، نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ زبان کلمہ خیر و بھلائی کے لیے استعمال ہو، اس لئے ہمیں نسل نو کو جدت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے لازوال اصول جو نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ نے امت کیلئے وضع کئے، ان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انکے محبت، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی ترغیب دینی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان کو سیرتِ طیبہؐ کی عملی تعبیر بنانا ہے، ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے اور بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، پاکستان کو درپیش مسائل چاہے وہ معاشی ہوں یا سماجی ان کا پائیدار حل اسی وقت ممکن ہے جب ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئیں، ہم سب آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب ملک پاکستان کو سیرت النبی ﷺ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا مقصد مساوات، غربت کا خاتمہ اور علم و تحقیق کا فروغ ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، اتحاد و یگانگت عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت و اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …