Home / فلم لوگروکی کہانی سامنےآگئی، ریویو

فلم لوگروکی کہانی سامنےآگئی، ریویو

Love Guru trailer, release

ویب ڈیسک: اداکارہ ماہرہ خان اورہمایوں سعیدکی آنےوالی فلم لوگروکاٹریلرریلیزکردیاگیا۔ ٹریلردیکھ کرظاہرہےفلم کی مکمل کہاںی توسمجھ نہیں آسکتی لیکن اتنااندازہ ضرورلگایاجاسکتاہےکہ ہمایوں سعیدکاکردارایک دل پھینک عاشق کاہے،جوہرخوبصورت لڑکی سےفلرٹ کرنےکی کوشش کرتےہیں۔

ماہرہ اورہمایوں ان دنوں امریکہ میں اپنی فلم کی پروموشن کیلئےموجودہیں ۔ اسی سلسلےمیں نیویارک کےٹائمزاسکوائرپرلوگروکاٹریلربھی چلایاگیا۔ ماہرہ اورہمایوں کےعلاوہ پاکستانیوں کی بڑی تعدادنےٹریلرکوانجوائےکیا۔

میڈیاکےمطابق،’لو گُرُو‘وہ پہلی پاکستانی فلم ہے، جس کے ٹریلر کو ٹائمز اسکوائرکی اسکرینزپرچلایاگیا اوراسے دیکھنے کے لیے فلم کی کاسٹ اوردرجنوں مداح بھی وہاں موجود تھے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی امریکہ میں فلم کی پروموشن کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں فلم کے گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

لوگروکوواسع چودھری نےلکھاہےجبکہ ہمایوں سعیدسمیت دیگرپروڈیوسرزنےاسےپروڈیوس کیاہے۔ فلم عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ریلیزکی جائےگی۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہمایوں سعیدایسےانسان ہیں جوہرخوبصورت لڑکی کودل دےبیٹھتےہیں۔

لو گُرو کو اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتواور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے کو ملے گی۔

ریویو

ویسےاصولی طورپرتوکسی فلم کاریویواسےدیکھنےکےبعدہی کرناچاہیےلیکن کہتےہیں دیگ کاذائقہ دیکھنےکیلئےتھوڑےسےچاول کھائےجاتےہیں پوری دیگ نہیں کھائی جاتی۔ اسی اصول کوسامنےرکھتےہوئےفلم کاٹریلردیکھ کرکسی حدتک کہاجاسکتاہےکہ لوگروکی کہانی بھی روایتی اورفارمولافلموں والی ہی ہوگی ۔ یادوسرےلفظوں میں ہم کہہ سکتےہیں کہ اس فلم میں ایساکچھ نہیں کہ جسےدیکھنےکےبعدلوگ عش عش کراٹھیں ۔ باقی فلم کاانتظارکرلیتےہیں، دیکھیں تھیلےسےکیاباہرآتاہے؟

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …