ویب ڈیسک: امریکی ثالثی میں پاکستان اوربھارت مکمل اورفوری جنگ بندی پرراضی ہوگئے ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر بڑا اعلان۔۔
صدرٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ امریکی ثالثی میں رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتےہوئےکہاجنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ شب پاک فوج نے بھارت پر میزائل حملہ کیا جس میں بھارت کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
امریکی صدرکےبیان سےپہلےامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےبھی پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سےفون پررابطہ کرکےکشیدگی میں کمی اورثالثی کیلئےامریکی پیشکش کی تھی۔
مارکو روبیو کے بقول بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور عاصم ملک گفتگو میں شامل رہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں پہلگام حملے کے بعد ہونے والی بھارتی جارحیت سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔