Home / مصطفیٰ مرڈرکیس: ساجدحسن کابیان سامنےآگیا

مصطفیٰ مرڈرکیس: ساجدحسن کابیان سامنےآگیا

Sajid Hasan statement on Mustafa murder case

ویب ڈیسک: معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سےپہلی بارمیڈیاکواپنےموقف سےآگاہ کیاہے۔

ساجد حسن کا کہناتھاان کے بیٹے کوجرم ثابت ہونےسے پہلے ہی مجرم مان لیاگیا، حالانکہ ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے مصطفیٰ عامر کے قتل کو ایک المناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ پوری رات سو نہیں سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔

دوسری جانب پولیس کاکہناہےساحر حسن کو نہ صرف مصطفیٰ عامر قتل کیس بلکہ منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر نے اعتراف کیا کہ وہ 13 سال سے منشیات استعمال کررہا ہےاورگزشتہ 2 سال سے اس کا کاروبار بھی کر رہا تھا۔ پولیس کےمطابق وہ ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتااور اس کا مکمل نیٹ ورک سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر چلتا تھا۔

ساجد حسن کے وکلاء کی ٹیم کا مؤقف ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس اور منشیات کے معاملے کو الگ الگ دیکھا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں معاملات کو جوڑنا اصل کیس سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔

ساجد حسن نے اپنی ذاتی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور ان کا کام بھی بند ہو چکا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ محلے والوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا ہے۔معاشرے نے انہیں اور ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم تصور کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، اور ممکن ہے کہ اس سے کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہوں، لیکن اسے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جوڑنا انصاف کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں آ کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے بلکہ اپنی توجہ صرف اپنے بیٹے کے کیس پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

ساجد حسن نے عدالت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا، ”دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا،” اور امید ظاہر کی کہ عدالت ان کے بیٹے کو بے گناہ ثابت کرے گی اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے ساحر حسن سمیت چار نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ساحر حسن سے منشیات برآمد ہوئی ہے اور اس نے تفتیش کے دوران 12 سے زائد کلائنٹس کے نام بھی بتائے۔

ساجد حسن نے اپنے بیٹے کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اداکار ہیں اور اگر چاہیں تو میڈیا کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ان کا بیٹا عدالت کے سامنے ہےاور انہیں انصاف پر مکمل بھروسہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …