ویب ڈیسک ۔۔ ماضی کی مشہور ماڈل، میک اپ آرٹسٹ، ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شوبز اور فیشن انڈسٹری میں ‘کچھ لو،کچھ دو’ کے ماحول کا اعتراف کیا۔ کہایہ ماحول نہ صرف شوبز بلکہ دیگر انڈسٹریز میں بھی ہے،لیکن حالیہ عرصےمیں یہ شوبزانڈسٹری میں زیادہ نمایاں ہواہے۔
نادیہ حسین نےبتایاکہ جب وہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ رہی تھیں، تب بھی یہ ماحول موجود تھا، لیکن اب اس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فارمولہ ہمیشہ سے اس انڈسٹری کا حصہ رہا ہے، جس میں کام دینے والے زیادہ تر مرد ہوتے ہیں اور وہ لڑکیوں اور لڑکوں دونوں سے فائدے لیتے ہیں۔
نادیہ نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ماضی میں اس طرح کی پیش کشیں ملیں، جن میں اچھے بجٹ کے ساتھ پروگرامز میں شرکت کی پیش کش کی گئی،ان پیش کشوں کے ساتھ ‘خصوصی ڈنر’ کی درخواست بھی کی جاتی۔ نادیہ حسین نے کہا کہ وہ ان آفرزکو ٹھکرا دیتیں اور کبھی اس کا حصہ نہیں بنیں۔