Home / مجھ کویارومعاف کرنا،میں نشےمیں ہوں

مجھ کویارومعاف کرنا،میں نشےمیں ہوں

Moammar Rana drunk appearance in film premier

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی فلموں کی بات کریں تومعمرراناکسی تعارف کےمحتاج نہیں ۔ وہ پاکستان کےان چندفنکاروں میں سےایک ہیں جنہوں نےنوےکی دہائی میں لالی وڈمیں قدم رکھا،پاکستانی فلموں کےذریعےاپنی پہچان بنائی اورآج تک اسےبرقراررکھاہواہے۔

گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم باپ کےپریمئیرشومیں معمرراناکی شرکت کےبعدلگتاہےان کی ایک جینٹلمین اورہنس مکھ لاہوری بوائےکی پہچان شایدبرقرارنہ رہے ۔

فلم کےپریمیئرمیں معمرراناجھومتے،ڈگمگاتےاورڈولتےہوئےشریک ہوئے،ان کی اس اینٹری نےمیڈیاسمیت سبھی لوگوں کوحیران بلکہ بڑی حدتک پریشان کردیا ۔ صاف دکھائی دےرہاتھاکہ موصوف نےپی رکھی ہےاورکافی پی رکھی ہے ۔ مدہوشی کاعالم یہ تھاکہ انہیں مسلسل دولوگوں نےسہارادےرکھاتھا،کیونکہ سہارےکےبغیرشایدوہ کھڑےبھی نہ ہوپاتےاوردھڑام سےزمین پرآگرتے ۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےجب انہوں نےبولنےکی کوشش کی تورہاسہاپول بھی کھل گیا ۔

خیران کی فلم باپ توپتانہیں باکس آفس پرسنبھل پاتی ہےیانہیں ؟ وہ کم ازکم سنبھل نہیں پارہےتھے۔ سچی بات کہوں تومجھ سمیت بہت سوں کوکم ازکم معمرراناسےیہ توقع نہیں تھی ۔

یہ سچ ہےکہ فلمزحقیقت نہیں ہوتیں لیکن حقیقی زندگی پراثرضرور ڈالتی ہیں ۔ یہی وجہ ہےکہ سلطان راہی کےعروج کےدورمیں ہرعام آدمی سلطان راہی میں اپناعکس دیکھتاتھا ، آج لوگ شاہ رخ ، سلمان خان ، سنجےدت ، اکشےکمار،اورعامرخان بنناچاہتےہیں ۔۔ لیکن معمرراناسچ بتائیں آپ کواس طرح دیکھ کرمداحوں کےدلوں کوکتنی ٹھیس پہنچی ہوگی ۔ آپ کاکام لوگوں کوخوشی دیناہے،انہیں مایوس کرنانہیں ۔

باپ فلم کےپریمئیرمیں اس طرح کی اینٹری ۔۔ کم ازکم فلم کےنام کاہی پاس رکھ لیتے ۔ ہاں فلم نام شرابی ہوتاتواوربات تھی ۔ باقی ہم سےکوئی غلطی ہوئی ہوتوہم کوراناجی معاف کرنا،غلطی مارےسےہوگئی ۔۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …