Home / سعودی عرب نےغیرملکیوں کیلئےعمرہ کھول دیا

سعودی عرب نےغیرملکیوں کیلئےعمرہ کھول دیا

Hajj without Mehram

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکومت نے9اگست سےدنیابھرکےمسلمانوں پرعائدعمرہ کی پابندی اٹھالی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کےمطابق ابتدائی طورپرماہانہ 60ہزارافرادکوعمرہ اداکرنےکی اجازت دی جائے۔ اس تعدادمیں بتدریج اضافہ کرتےہوئےاسےبیس لاکھ تک لےجایاجائےگا۔

سعودی حج منسٹری کےمطابق زائرین کواپنےویزےکی درخواست کےساتھ اپناکوروناویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی پیش کرناہوگا۔

سعودی حکومت کاکہناہےکہ صرف انہی افرادکی درخواست منظورکی جائےگی جنہوں نےفائزر،ایسٹرازینیکا،موڈرنااورجانسن اینڈجانسن ویکسین لگوائی ہوگی ۔ اس ضمن میں چینی ویکسین کی منظوری کی اطلاعات درست نہیں۔

سعودی حکومت نے18ماہ بعدعمرہ پرعائدپابندی ختم کی ہے۔ پابندی کےخاتمےکاایک مقصدکوروناسےمتاثرہ معیشت کوسہارادیناہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …