ویب ڈیسک ۔۔ بدلتاہےرنگ آسماں کیسےکیسے ۔ معاون خصوصی کاعہدہ کیاگیاکہ فردوس عاشق اعوان پرپنجاب اسمبلی کےدروازےہی بندہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان پیرکےروزسیالکوٹ سےحال ہی میں منتخب ہونےوالےاحسن سلیم بریارکی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے پنجاب اسمبلی پہنچیں توسکیورٹی حکام نےانہیں اندرجانےسےروک دیا۔
فردوس عاشق اعوان نےمہمانوں کی فہرست چیک کی تواس میں ان کانام شامل نہیں تھااورانہیں اسمبلی سےواپس جاناپڑا۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ وہ نہ تواب وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ہیں نہ پنجاب اسمبلی کی رکن ۔ اجلاس میں بلانااسپیکراسمبلی کااستحقاق ہے۔
یہ کہہ کروہ اسمبلی سےواپس چلی گئیں ۔