Home / نیلم منیرکوعرب شہزادہ مل گیا

نیلم منیرکوعرب شہزادہ مل گیا

Pakistani actress Neelam Muneer marriage pics

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹیلی وژن اداکارہ نیلم منیرکوعرب شہزادہ مل گیا ۔

جی یہ ہم نہیں کہہ رہےبلکہ سوشل میڈیاپرنیلم منیرکی نکاح کی تصاویردیکھنےکےبعدلوگ کہہ رہےہیں ۔ اداکارہ نےاپنےنکاح کی تصاویرخوداپنےانسٹااکاونٹ پرشیئرکی ہیں جس میں ان کےدلہاعربی لباس پہنےہوئےہیں اورنکاح کی تقریب ہوئی بھی دبئی میں ہے۔

نیلم منیر نے ایک روز قبل ہی کراچی کے سیاحتی مقامات پر مایوں کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوزشیئرکرتےہوئےمداحوں سے نئی زندگی شروع کرنے پر دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی ۔

نیلم منیر کی جانب سے تین جنوری کی شام نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں لیکن انہوں نےنکاح کےحوالےسےمزیدکچھ نہیں بتایا۔ نکاح کی جوتصاویرنیلم نےشیئرکی ہیں اس میں انہیں عرب لباس میں ملبوس شخص کےساتھ رومانوی اندازمیں تصاویربنواتےدیکھاجاسکتاہے۔

اپنی تصاویرکےساتھ اداکارہ نےاپنی زندگی کی نئی شروعات کی تصدیق بھی کردی اورساتھ اپنےلئےدعاوں کی اپیل بھی کی ۔

عربی لباس میں ملبوس شخص کےساتھ تصاویردیکھ کرمداحوں نےسب سےزیادہ سوالات نیلم کےشریک حیات کےبارےمیں پوچھےکہ وہ کون ہیں؟ تاہم اداکارہ نےاپنےشوہرسےمتعلق کوئی بات نہیں کی۔ یعنی یہ معاملہ ابھی صیغہ رازمیں ہے۔

بہرحال جوبھی ہے،زندگی کی نئی شروعات پرنیلم منیرکوہماری طرف سےبیسٹ وشز۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …