ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکی سیشن عدالت میں مبینہ تشدد کے مقدمےمیں سابق اسٹیج اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر ماجد کے درمیان صلح ہوگئی۔
فریقین میں صلح نامے کے حوالے سے اداکارہ کے وکیل نےعدالت کوبتایاکہ ہمارے بڑوں نےباہمی رضامندی سے معاہدہ کروایا،بڑوں کے کہنے پراداکارہ نے شوہر کو معاف کردیااورکوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
اداکارہ نرگس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں شوہر کےخلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے پیسوں کےمعاملےپر جھگڑے کے دوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایالیکن اب ان کی اپنےشوہرسےصلح ہوگئی ہے۔
دونوں فریقین کی جانب سے باہمی رضا مندی سے صلح نامہ عدالت میں جمع کروایا گیاجس کے بعد عدالت سے اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔