ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارشبیرجان اوران کی اہلیہ اداکارہ فریدہ شبیرکی بیٹی یشمیراجان کے نکاح کی تقریب کےہرطرف چرچےہیں۔ تقریب کےاخراجات کس نےاٹھائے؟اس حوالےسےسوشل میڈیاپرخبریں گردش کررہی ہیں۔
فریدہ شبیرنےنجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنی نجی زندگی اورکیریئرکی باتیں بتائیں ۔انہوں نے کچھ عرصہ پہلےاپنی بیٹی کے نکاح کی دلچسپ تفصیلات بھی شیئرکیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی یشمیراکانکاح ہواتو ہم ایک تقریب کاانتظام کرنا چاہتے تھے لیکن بیٹی کے سسرال والوں نےیہ کہہ کرہمیں روک دیاکہ نکاح کی ساری تقریب ان کی طرف سےہوگی ۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ہم لوگ اس بات سے متفق نہیں تھے مگر یشمیرا کے سسرال والوں نے ہمیں یہ کہہ کر منا لیا کہ جو بھی پیسے آپ لوگوں نے اپنی بیٹی کی شادی پرخرچ کرنےہیں ان پیسوں سےآپ کسی غریب کی بیٹی کی شادی کروادیں ۔
فریدہ شبیر نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے اپنے پیسوں سے صرف یشمیرا کا جوڑا خریدا۔بطور ایک بیٹے کی والدہ کہ میں نے بھی یہ سوچا ہے کہ جب ہم بیٹے کی شادی کریں گے تو اسی طرح سے کریں گے۔