ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس ویڈیو کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مشہور ڈراموں جیسے میرے ہم نشین، بلا، میرے پاس تم ہو، چڑیلز اور ٹکسالی گیٹ میں اپنی اداکاری سے شہرت پانے والی مہر بانو ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے موضوعِ بحث ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں وہ آف وائٹ شارٹس اور گرین ٹینک ٹاپ میں نظر آئیں، جس پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
مہر بانو نے شادی کے بعد اسکرین سے دوری اختیار کی ہے لیکن وہ انسٹاگرام پر خاصی متحرک ہیں۔ ڈانس کے شوق میں انہوں نے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اور اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ تاہم، حالیہ ویڈیو پر مداحوں نے ان کے لباس اور یکسانیت والے ڈانس اسٹیپس پر تنقید کی۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا ڈانس اسٹائل متاثر کن نہیں جبکہ دیگر نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا۔ کئی افراد نے مشورہ دیا کہ وہ نئے اور منفرد ڈانس مووز سیکھیں تاکہ توجہ حاصل کر سکیں۔
سوشل میڈیا پر یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے، اور صارفین مہر بانو کے انداز اور ویڈیوز کو موضوعِ بحث بنائے ہوئے ہیں۔