Home / کراچی: اب گھربیٹھےشناختی کارڈبنےگا

کراچی: اب گھربیٹھےشناختی کارڈبنےگا

Nadra biker service in karachi

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی والوں کیلئےخوشخبری ۔ نادراکاشہرقائدمیں بائیکرسروس شروع کرنےکافیصلہ۔ بائیکرسروس کےذریعےقومی شناختی کارڈکی تجدیداوردیگرسہولیات گھربیٹھےمہیاکی جائیں گی۔

قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق بائیکرسروس کےذریعےشہریوں کوجوسہولیات ان کےگھرکی دہلیزپرمہیاکی جائیں گی ان میں انگوٹھوں کی تصدیق ، تصویراوردیگرمراحل شامل ہیں۔ اس کےبعدقومی شناختی کارڈپرنٹ ہونےپرشہریوں کوان کےگھرپرہی ڈلیورکیاجائےگا۔

یہاں یہ بات واضح رہےکہ بائیکرسروس کےذریعےشناختی کارڈبنانےوالوں کومعمول کی فیس کےمقابلےمیں 1200روپےاضافی بھی دیناہونگے۔

کراچی میں نادرابائیکرسروس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ اس سلسلےمیں خواتین بائیکرزکی خدمات بھِی حاصل کی جائیں گی۔

نادرابائیکرسروس کےذریعےبزرگ اورمعذورافرادخاص طورپرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔

کراچی سےپہلےاسلام آباداورراولپنڈی میں نادرابائیکرسروس کامیابی سےچل رہی ہے۔ وہاں آپ 1777پرکال کرکےنادرابائیکرسےاپنی اپوائنٹمنٹ بک کرسکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …