Home / پی ایس ایل میچز–لاہوروالوں کیلئےبری خبر

پی ایس ایل میچز–لاہوروالوں کیلئےبری خبر

PSL 8 matches

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کےلاہوراورراولپنڈی میں شیڈول میچوں کاانعقادکھٹائی میں پڑگیا۔ پنجاب کی نگران حکومت نےپی ایس ایل میچوں کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈکوپچاس کروڑروپےدینےسےانکارکردیا۔

پنجاب حکومت کےانکارکےبعدقذافی اسٹیڈیم لاہوراورپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کےمیچوں کاانعقادمشکوک ہوگیااورعین ممکن ہےکہ معاملات طےنہ پانےکی صورت میں لاہوراورراولپنڈی میں شیڈول پی ایس ایل کےمیچوں کوکراچی شفٹ کردیاجائے۔

اسی معاملےکولیکرپی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی اورفرنچائزمالکان کےدرمیان ایک آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں فرنچائز مالکان اورنمائندگان نے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔

فرنچائزمالکان و نمائندگان نےمیچزلاہورسےمنتقلی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو دیدیا ہے، پی سی بی حکام نے پی ایس ایل کے ساتھ لاہور میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی20 میچ بھی یہاں سے شفت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تاہم اس حوالےسےحتمی فیصلہ پی سی بی حکام اورنگران حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کےدرمیان آج ہونےوالےمذاکرات میں ہوگا۔

فائنل سمیت مجموعی طور پر9 میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …