کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+705 ) 1,271,027
اموات
(+9) 28,414
صحتیاب مریض
1,219,174
فعال کیسز
23,439
Last updated: اکتوبر 29, 2021 - 12:58 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / نئےسنٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

نئےسنٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

PCB central contract

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹرز کےلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکاامکان ہے۔

ذرائع کےمطابق موجودہ سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوجائے گی، نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے،نئےمعاہدےکیلئےہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل، چیف ایگزیکٹو مشاورت کی جائےگی۔۔

سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی شکل دیےجانے کا امکان ہے، نئےسینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی ،تنزلی ہو گی جبکہ نئےکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کاکہناہےکہ فاسٹ بولر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف، عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گےجبکہ عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں، حارث رؤف، محمد حسنین کو سی کیٹیگری، فخر زمان کوبی میں ترقی مل سکتی ہے۔

کرکٹر اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی ہوسکتی ہےجبکہ محمدحفیظ کوپھرکنٹریکٹ پیش کیاجائیگا، محمد حفیظ نے فروری میں سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا، اظہرعلی کو اے سے بی میں لانےکی تجویزبھی زیرغورہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوادعالم کی سی سےبی میں ترقی ہوگی، محمدنواز، عمران بٹ اور زاہد محمود بھی زیر غور ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Harsha Bhoglay demand apology from Waqar Younas

محمدرضوان کی نمازپروقاریونس کاتبصرہ: ہرشابھوگلےآگ بگولہ

ویب ڈیسک ۔۔ مشہوربھارتی کمنٹیٹرہرشابھوگلےنےورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران محمدرضوان کی نمازاداکرنےکےحوالےسےبیان پروقاریونس سےمعافی …