Home / کروڑپتی نوجوان کی قاتلہ بیوی نکلی۔ سنسنی خیزواردات کااحوال

کروڑپتی نوجوان کی قاتلہ بیوی نکلی۔ سنسنی خیزواردات کااحوال

IT expert, call center owner murdered in Karachi

ویب ڈیسک ۔۔ سی ٹی ڈی کراچی کوشاباش ۔۔ صفورہ کےعلاقےمیں کال سینٹرکےمالک کروڑپتی نوجوان کےقاتلوں کاسراغ لگالیا۔ قاتل کوئی اورنہیں بلکہ مقتول کی بیوی اورکال سینٹرمیں کام کرنےوالااس کاآشنانکلے۔

ڈرامائی اندازمیں کی گئی اس سنسنی خیزواردات کی تفصیلات بتاتےہوئےسی ٹی ڈی سندھ کےماہرافسرراجہ عمرخطاب کاکہناتھاکہ7جون کو سچل تھانے کی حدود میں کال سینٹر کے مالک شہباز نتھوانی کے قتل کی تفتیش آئی جی سندھ نے گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی منتقل کی تھی۔

راجہ عمرخطاب کاکہناتھاکہ شارع فیصل پرواقع کال سینٹرکےمالک شہبازنتھوانی اوران کی اہلیہ میں ان بن چل رہی تھی اورمسزشہبازنتھوانی ناراض ہوکرمیکےجاچکی تھی۔ اس دوران شہبازکےبہنوئی اوربزنس میں شراکت دارشاہ رخ صدیقی نے6جون کودونوں میاں بیوی کواپنےپاس بلوایااورمیاں بیوی میں صلح کروادی۔رات دونوں میاں بیوی نےوہیں قیام کیااور7جون کی صبح5بجےکےقریب دونوں اپنی 6سالہ بیٹی کےہمراہ شاہ رخ کےفلیٹ سےاپنےگھرکیلئےنکلے۔ گاڑی شہبازکی بیوی دانیا چلا رہی تھیں،شہباز برابر کی نشست جبکہ 6 سالہ بچی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی۔

راجہ عمرخطاب نےبتایاکہ دانیاطےشدہ منصوبےکےمطابق گاڑی ایک ویران مقام پرلےگئی جہاں پہلےسےمنتظرجمشیدنےکارکےقریب جاکرشہبازنتھوانی کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔ واردات کےبعددانیااپنےشوہرکواسپتال لےجانےکی بجائےاپنےبھائی کےگھرلےگئی اورپھرتاخیرسےاسپتال پہنچی لیکن اس دوران شہبازکی موت واقع ہوچکی تھی ۔

سی ٹی ڈی افسرکامزیدکہناتھاکہ دانیانےشوہرکےقتل کوڈکیتی میں مزاحمت کانتیجہ قراردینےکی کوشش کی لیکن تفتیش کےدوران سازش کابھانڈاپھوٹ گیا۔ دوران تفتیش سی ٹی ڈی کےتفتیش کاروں کوپتاچلاکہ ملزم جمشیدخالدواردات سےپہلےاس علاقےمیں موجودتھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اورجیوفینسنگ سےتمام حقائق سامنےآگئےاورواردات کےبعدملزم سعدی ٹاون کی جانب فرارہوگیا۔

سات جون کی صبح کوہونےوالی اس واردات کےبعدپولیس کی 3خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں لیکن قاتل کاکچھ پتانہ چلا۔ کیس داخل دفترہونےسےپہلےآئی جی سندھ نےمقتول کےخاندان کی درخواست پرکیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کےحوالےکی اورپھرراجہ عمرخطاب کی ٹیم نےمحض ایک ہفتےکی دن رات محنت کےبعدملزمہ دانیااوراس کےآشناجمشیدخالدکوگرفتارکرلیا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …