ویب ڈیسک ۔۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکےالیکٹرک کو ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت دسمبر کے بلوں میں اپنے صارفین سے 3.76 روپے فی یونٹ اضافی لاگت وصول کرنے کی اجازت دےدی۔ اس فیصلےکےبعدستمبرمیں استعمال ہونے والی بجلی کی مدمیں صارفین کی جیب سےتقریباً 7.22بلین روپےنکالےجائیں گے۔
نیپرانے 3 نومبر کو کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کے لیے 3.454 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔ ملٹی ایئر ٹیرف 2017-23 کے تحت نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں کےالیکٹرک نے ریگولیٹر سے درخواست کی تھی کہ کمپنی کو ماہانہ ایف سی اے کے تحت بجلی کے صارفین پر 6.639 بلین روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔
نیپرا چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نےکےالیکٹرک کےمطالبےکومستردکرتےہوئےدسمبر کی بلنگ میں لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین سےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 3.757روپے فی یونٹ اضافی چارج کرنے کی اجازت دی۔ ستمبر میں صارفین کو بل کیے گئے یونٹس کی بنیاد پر اضافی ایف سی اے الگ سے دکھایا جائے گا۔
اس طرح نیپرا نے کے الیکٹرک کو صارفین سے 3.76 روپے فی یونٹ کے حساب سے 7.22 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دےدی ہے۔