ویب ڈیسک ۔۔ صوبہ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی بلدیاتی الیکشن میں شکست کی ایک کےبعدایک وجوہات سامنےآرہی ہیں ۔ تازہ ترین وجہ میں شکست کی وجہ کسےقراردیاگیاہے؟ آئیےدرج ذیل سطورمیں اس پرایک نظرڈالتےہیں۔
قومی اخبارمیں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق خیبرپختونخوامیں ہونےوالےبلدیاتی الیکشن میں اقرباپروری تحریک انصاف کی شکست کی وجہ بنی ۔ خاندانی سیاست کےسب سےبرےنقادعمران خان کی اپنی پارٹی میں باپ ، بھائیوں اوردوسرےرشتہ داروں میں پارٹی ٹکٹ اندھےکی ریڑیوں کی مانندبانٹےگئے۔ اپنوں کونوازنےاورکارکنوں کونظراندازکرنےکی اس روش نےکارکنوں اورووٹرکوبددل کردیااوریوں اکثرپی ٹی آئی امیدوارشکست سےدوچارہوئے۔
ڈپٹی اسپیکرکےپی اسمبلی محمودجان کےبھائی کوپشاورکی تحصیل متھراکی چئیرمین شپ کی سیٹ کیلئےٹکٹ دیاگیالیکن وہ بری طرح ہارگئے۔ تحصیل شاہ عالم کیلئےایم پی اےارباب جہاندادکےبھانجےکوٹکٹ دیاگیالیکن وہ بھی ناکام ہوئے۔ صوائی کی تحصیل رزڑکیلئےصوبائی وزیرشہرام ترکئی کےکزن کوٹکٹ دیاگیالیکن انہیں اےاین پی کےامیدوارنےبھاری اکثریت سےشکست دی۔
وزیردفاع پرویزخٹک کےبیٹےاسحاق خٹک کوتحصیل نوشہرہ کی چئیرمین شپ کیلئےٹکٹ دیاگیاجبکہ اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکےکزن عطااللہ کوصوابی کی چئیرمین شپ کاٹکٹ دیاگیا۔ یہ دونوں کامیاب ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان کودی گئی رپورٹ کےمطابق بلدیاتی الیکشن کےٹکٹ اراکین اسمبلی کےرشتےداروں اورمنظورنظرافرادکودئیےگئے۔