ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کے تعلیمی بورڈزنےنہم ، دہم اورانٹرکےسالانہ امتحانات میں شرکت کرنےوالےطلبہ و طالبات کےحوالےسےبڑافیصلہ کرلیا۔
اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزنے نہم، دہم اورانٹر میڈیٹ کےامیدواران کیلئےسالانہ امتحانات 2022 ءمیں شرکت کرنےوالےطلبہ وطالبات کیلئےویکسی نیشن کرانالازمی قرار دیدیاگیاہے۔
امتحان دینےکیلئےطلبہ کوویکسی نیشن سرٹیفکیٹ امتحانی مراکزمیں اپنےہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی ،جون 2022 ءمیں منعقد ہونگے۔
تعلیمی بورڈز نے بچوں کی جلد از جلد ویکسی نیشن کیلئےسکولوں کوپہلےہی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔