Home / سندھ کابجلی بلوں میں ریلیف کامنصوبہ سامنےآگیا

سندھ کابجلی بلوں میں ریلیف کامنصوبہ سامنےآگیا

Sindh Govt electricity relief plan

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےبعدوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےگھریلوصارفین کوریلیف دینےکیلئےبڑامنصوبہ بنالیا۔ سندھ حکومت کےمنصوبےمیں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کےساتھ ویڈیوکانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ نےپیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویزدےدی اوردلیل یہ دی کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آجائےگی۔

مرادعلی شاہ کی تجویزکےمطابق تمام صارفین کیلئےبجلی کاریٹ یکساں کردیاجائےکیونکہ اس سےبجلی کی مانگ بہت بڑھ جائےگی ۔ یادرہےایک روزپہلےکراچی میں سولرپینل کی تقسیم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہاتھاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کو فراہم کی جانے والی بجلی مہنگی ہے،ہم چاہتےاپنی سستی بجلی بناکرسندھ کےلوگوں کوفراہم کریں ۔

مرادعلی شاہ کی تجویزکےجواب میں وزیرتوانائی نےکہاکہ وفاقی حکومت بجلی بلوں میں ریلیف کامنصوبہ بناکرصوبوں سےشیئرکرےگی ۔

سندھ حکومت سےپہلےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز45ارب روپےسےبجلی بلوں میں ریلیف کامنصوبہ اناونس کرچکی ہیں اوریہ ریلیف اس وقت پنجاب کےعوام کومل بھی رہاہے۔ پنجاب حکومت کےریلیف کےتحت 201سے500یونٹ تک استعمال کرنےوالےصارفین کوفی یونٹ 14روپےکاریلیف دیاجائےگا۔

اس منصوبےکولےکرپنجاب اورسندھ حکومت میں اچھی خاصی لفظی جنگ بھی ہوچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …