Home / مریم نوازکی جعلی ویڈیوزاپ لوڈکرنےوالے2افرادگرفتار

مریم نوازکی جعلی ویڈیوزاپ لوڈکرنےوالے2افرادگرفتار

maryam nawaz fake video accused

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی من گھڑت تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیاپراپ لوڈ کرنے پردو افرادکوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کےمطابق ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو وزیر اعلیٰ مریم نوازسےمشابہت رکھنےوالےگمراہ کن ویڈیومواد پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری مزنگ، لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی جانب سے درج کرائی گئی باقاعدہ شکایت کے بعد عمل میں آئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اشتعال انگیز اور جھوٹا مواد پھیلانے میں ملوث تھے جو عوامی بدامنی کو ہوادینےکیلئےتیارکیاگیاتھا۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے تحت درج کیا گیا ہے، جو ان غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کررہاہے جس کامقصد گمراہ کن آن لائن مواد کےذریعے عوامی تاثرات پراثراندازہوناہے۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …