ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی نےشیرافضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ خبروں کےمطابق پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پریہ فیصلہ کیاگیا۔ شیرافضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔ شیرافضل مروت کوپارٹی سےنکالےجانےکانوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کےدستخطوں سےجاری ہوا۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی کوئی پروانہیں اوروہ خودکوپارٹی قوانین سےبالاترسمجھتےہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔
شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد جولائی کے مہینے میں پارٹی نے شوکازنوٹس جاری کیا. شیر افضل مروت نےشوکاز نوٹس کا جواب دیالیکن پارٹی نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتےہوئےمستردکردیا۔
شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے کسی بھی شوکاز کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا، آپ کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے گئے بیانات کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق پارٹی کی ڈسپلنری رپورٹ کےبعدبانی پی ٹی آئی نےشیرافضل مروت کوپارٹی سےنکالنےکی حتمی منظوری دی۔