ویب ڈیسک ۔۔ سندھ ہائیکورٹ کاجائیداد کی خرید و فروخت کےحوالےسےبڑا فیصلہ آگیا۔
عدالت نے جائیداد کی معلومات فراہم کرنے کیلئےالگ سے محکمہ قائم کرنے کا حکم دیاہےجو جائیداد کی لیز، نقشوں سمیت دیگر مصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ قائم کرنے کا مقصد خریدوفروخت میں شہریوں کودرپیش مسائل پرقابوپانا ہے۔
جائیدادوں کی معلومات نہ ہونے پرمقدمات کے انبار لگ گئےہیں۔
عدالت عالیہ کےاس حکم کےبعدنئےمحکمےکےذریعےشہریوں کوکسی بھی جائیدادکےحوالےسےتمام ضروری معلومات حاصل ہوسکیں گی اوراس طرح وہ بہت سےقانونی مسائل سےبچ جائیں گے۔