Home / سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

Sri Lanka win Asia Cup

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔

آوٹ آف فارم کپتان بابراعظم فائنل میں بھی دیگرمیچوں کی طرح اچھی کارکردگی دکھانےمیں ناکام رہے۔ محمد رضوان اور افتخار احمد نےلنکن بولرزکےآگےتھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی زیادہ دیرکریزپرجمےنہ رہ سکے۔

پاکستانی ٹیم کابراوقت اس وقت شروع ہواجب 5رنزکےاسکورپربابراعظم ایک آسان کیچ پکڑابیٹھےاوراس کےبعداگلی ہی گیند پرآوٹ آف فارم فخر زمان کوئی رن بنائےبغیربولڈ ہوگئے۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔93 کے مجموعے پر افتخار احمد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 31 گیندوں پر 32 رنز بنائے تھے۔

بس پھرکیاتھاہمیشہ کی طرح پاکستان بیٹنگ لائن تاش کےپتوں کی طرح ایک ایک کرکےزمیں بوس ہوگئی اورایک کےبعدتمام بیٹرپویلین لوٹتےگئے۔

خوشدل شاہ 2، آصف علی صفر اور شاداب خان 8 ہی رنز بنا سکے جبکہ حارث رؤف اختتامی لمحات میں 13 رنز بنا سکے۔ یوں 171رنزکےہدف کےتعاقب میں پاکستان ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی اورسری لنکانے23رنزسےیہ میچ اپنےنام کیا۔

سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے، سری لنکن ٹیم اس سےقبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …